جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

امریکہ کا سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کو بیلاروس چھوڑنے کا حکم

01 فروری, 2022 15:42

واشنگٹن : امریکہ نے بیلاروس میں اپنے سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔

روس کے یوکرین پر ممکنہ حملے نے یورپ سمیت امریکہ کو حفاظتی اقدامات لینے پر مجبور کردیا ہے۔ امریکی حکام نے یوکرین میں موجود شہریوں کو نکلنے کی ہدایت دینے کے بعد اب بیلاروس میں اپنے سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملک چھوڑ دیں۔

یہ بھی پڑھیں : روس فروری میں یوکرین کے خلاف فوجی کارروائی کر سکتا ہے : امریکی صدر

اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق یوکرین کی سرحد کے قریب غیر معمولی اور متعلقہ روسی فوجی سرگرمیوں میں اضافے کی وجہ سے، بیلاروس میں موجود یا اس کے سفر پر غور کرنے والے امریکی شہریوں کو آگاہ ہونا چاہیے کہ صورت حال غیر متوقع ہے اور خطے میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top