مقبول خبریں
برازیل میں بارشوں سے تباہی، 19 افراد ہلاک
ساؤ پالو : برازیل میں شدید بارشوں کے باعث سات بچوں سمیت 19 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
برازیل میں شدید بارشوں کے باعث ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے کم از کم 19 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں سات بچے بھی شامل ہیں، جبکہ نو افراد زخمی اور چار لاپتہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : برازیل : کشتیوں پر چٹان کا ٹکرا گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد دس ہوگئی
شدید بارشوں اور سیلاب نے 500 سے زائد خاندانوں کو بے گھر کردیا ہے۔ حکومت نے ہنگامی صورتحال نافذ کردی ہے۔ علاقے کا نظام درہم برہم ہوچکا ہے۔
دسمبر کے بعد سے، موسلا دھار بارشوں نے شمال مشرقی برازیل میں مہلک سیلاب کو جنم دیا ہے، جس سے وسط مغرب میں فصل کی کٹائی میں تاخیر کا خطرہ ہے۔