جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

آسٹریلین حکومت نے نواک جووکووچ کا ویزا منسوخ کردیا

14 جنوری, 2022 14:28

آسٹریلین حکومت نے سربین ٹینس اسٹار نواک جووکووچ کا ویزا منسوخ کردیا۔

عالمی نمبر ون ٹینس اسٹار نواک جوکووچ چند روز قبل ہی آسٹریلین بارڈر فورس کے فیصلے کے خلاف مقدمہ جیتے تھے اور عدالت نے انہیں آسٹریلیا میں داخلے کی اجازت دی تھی۔

تاہم حکومتی وکیل کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے وزیر برائے ویزہ امور کے پاس اختیار ہے کہ وہ نواک جوکووچ کا ویزہ دوبارہ منسوخ کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا نے معروف ٹینس کھلاڑی جوکووچ کا ویزا منسوخ کردیا، ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ

اس حوالے سے عدالت کا کہنا تھا کہ اگر ایسا ہوا تو نواک جوکووچ کو تین سال تک آسٹریلیا میں داخلے پر پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اور اب اطلاعات کے مطابق آسٹریلین حکومت نے ٹینس نمبر ون کھلاڑی جوکووچ کا ویزا منسوخ کردیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top