جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

غلط معلومات آگے نہ بڑھائیں، ویکسین لگوائی ہے تو چھٹیاں منا سکتے ہیں : امریکی صدر

22 دسمبر, 2021 10:48

واشنگٹن : امریکی صدر افواؤں کے خاتمے کے لیئے خود سامنے آگئے۔ انہوں نے کہا کہ ویکسین لگوائی ہے تو آسانی کے ساتھ اپنی چھٹیاں منا سکتے ہیں۔

امریکہ کے صدر جا بائیڈن نے امریکی قوم سے خطاب میں کہا ہے کہ ہم مارچ 2020 میں واپس نہیں جائیں گے۔ تمام امریکیوں پر فرض ہے کہ وہ ویکسین لگوائیں۔ ویکسین نہ لگوانے والے کیلئے اومی کرون فکر مند ہونے کی اچھی وجہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ میں اومی کرون کے پھیلاؤ میں تیزی، صحت کے نظام پر دباؤ پڑنے کا خدشہ

ان کا کہنا تھا کہ ٹیلی ویژن اور سوشل میڈیا نے وبائی کورونا کی غلط معلومات سے فائدہ اٹھایا۔ اگر آپ نے ویکسین لگوائی ہے تو آسانی کے ساتھ اپنی چھٹیاں منا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ مکمل طور پر ویکسین شدہ نہیں تو اومیکرون سے آپ کو فکر مند ہونا چاہیئے۔ اومی کرون ویرینٹ سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔ خطرناک غلط معلومات آگے نہ بڑھائی جائیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top