جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

رانی مکھرجی کا عامر خان سے محبت کا اعتراف

09 نومبر, 2021 13:53

بالی وڈ کی معروف اداکارہ رانی مکھرجی نے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان سے محبت کا اعتراف کیا ہے۔

رانی مکھرجی اداکار سیف علی خان کے ہمراہ رنویر سنگھ کے پروگرام ‘دی بگ پکچر’ میں اپنی آنے والی فلم ‘بنٹی اور ببلی 2’ کی تشہیر کیلئے شریک ہوئیں۔

دوران شو اداکارہ نے اعتراف کیا کہ 1998 کی مشہور فلم ’غلام‘ کی شوٹنگ کے دوران وہ عامر خان سے محبت کر بیٹھی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: عامر خان فلم لال سنگھ چڈھا میں کس روپ میں نظر آئیں گے؟

رانی نے بتایا کہ مجھے عامر پر شدید کرش تھا، اسی وجہ سے فلم کی عکسبندی میں مسائل کا سامنا کرنا پڑا، عامر کے ساتھ کام کرتے ہوئے ہچکچاہٹ کا شکار رہتی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top