جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

عالمی برادری نے تسلیم کیا، پاکستان نے شجرکاری سے گرین چیمپئن کی حیثیت حاصل کی

13 اکتوبر, 2021 15:35

اسلام آباد : وزیراعظم کا کہنا ہے کہ عالمی برادری نے موسمیاتی تبدیلیوں کے بارے میں پاکستان کے کردار کو تسلیم کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اجلاس ہوا۔ وزیر اعظم نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ پاکستان نے شجرکاری مہم سے گرین چیمپئن کی حیثیت حاصل کی۔ دنیا کو ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے میں مدد کرنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : شیر کی کھال پہننے سے کوئی شیر نہیں بن جاتا، نواز شریف بننے کی کوشش نہ کریں

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں بلین ٹری سونامی منصوبہ شروع کیا۔ آج دنیا موسمیاتی تبدیلی سے متعلق پاکستان کے نقش قدم پر چل رہی ہے۔ عالمی برادری نے موسمیاتی تبدیلیوں کے بارے میں پاکستان کے کردار کو تسلیم کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزارت موسمیاتی تبدیلی ماحول کو محفوظ بنانے کے لیے اہداف مقرر کرے۔ نیشنل پارکس کی حفاظت کے لیے تربیت یافتہ عملہ اور ٹیکنالوجی کے استعمال کی ضرورت ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top