جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

نوٹیفکیشن کے معاملے کو غلط رنگ نہ دیا جائے، سب ایک پیج پر ہیں : وزیراعظم

12 اکتوبر, 2021 16:28

اسلام آباد : وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ہم سب ایک پیج پر ہیں، جلد معاملہ حل کرلیں گے، نوٹیفکیشن کے معاملے کو غلط رنگ نہ دیا جائے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں ملکی سیاسی، معاشی و قومی سلامتی اور افغانستان کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ وفاقی کابینہ نے قومی رحمت اللعالمینﷺ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں ڈاکٹرعبدالقدیرخان کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ ایم کیو ایم کے رہنماء امین الحق نے کہا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ ڈاکٹر عبدالقدیر کے نام سے منسوب کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کردیا گیا

ایم کیوایم نے انتخابی اصلاحات پر اعتماد میں نہ لینے کا شکوہ بھی کیا۔ امین الحق نے کہا کہ ہم اتحادی ہیں، انتخابی اصلاحات پر اعتماد میں لیا جائے۔ اگر اعتماد میں نہیں لیں گے تو ساتھ دینا مشکل ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ اجلاس میں سول ملٹری تعلقات سے متعلق قیاس آرائیوں پر بھی گفتگو کی گئی۔ وزیراعظم نے پاک فوج میں تبادلوں سے متعلق کابینہ ارکان کو اعتماد میں لیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اہم عہدوں پر تعیناتیوں کے حوالے سے کوئی اختلاف نہیں۔ اس معاملے میں ہونے والی قیاس آرائیوں پر توجہ نہ دیں۔ نوٹیفکیشن کے معاملے کو غلط رنگ نہ دیا جائے۔ ہم سب ایک پیج پر ہیں، جلد معاملہ حل کرلیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top