جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کورونا وائرس میں مبتلاء مزید 29 افراد دم توڑ گئے

09 اکتوبر, 2021 09:38

اسلام آباد : ملک بھر میں کورونا نے مزید 29 افراد کی جان لے لی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 44 ہزار 557 افراد میں مہلک وائرس کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں 955 نئے مریض سامنے آگئے، جبکہ مزید 29 افراد جاں بحق ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : 6 کروڑ افراد کو ویکسین لگ چکی، عمر کی حد 12 سال تک لے گئے : ڈاکٹر فیصل

ملک میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 28 ہزار 87 ہوگئی، جبکہ اب تک 12 لاکھ 57 ہزار 188 کی تصدیق کی گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2 اشارعیہ 14 فیصد رہی، 2 ہزار 644 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top