جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مقبول خبریں

سندھ حکومت ذخیرہ اندوزوں کی سرپرستی کررہی ہے : فرخ حبیب

08 اکتوبر, 2021 15:34

اسلام آباد : فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت سرکاری گوداموں سے گندم فوری جاری کرے، سندھ کے عوام کو مہنگائی کی چکی میں پسنے کیلئے چھوڑ دیا گیا، سندھ حکومت ذخیرہ اندوزوں کی سرپرستی کررہی ہے۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا سرکاری گوداموں سے گندم ریلیز کرچکے ہیں۔ پنجاب میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 00 11 روپے ہے۔ سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت عوام کیساتھ دشمنی کر رہی ہے۔ سندھ میں عوام کو روٹی کا نوالہ مہنگا فراہم کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے سرکاری گوداموں سے گندم ریلیز نہیں کی گئی۔ سندھ حکومت عوام کو آٹا مافیا کی مرہون منت چھوڑ چکی ہے۔ کراچی کے عوام 20 کلو آٹے کا تھیلا 1400 سے 1500 تک خریدنے پر مجبور ہیں۔ سندھ حکومت سرکاری گوداموں سے گندم فوری جاری کرے۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ حکومت نے گندم کی ریلیز روکی ہے، جو مہنگائی کا باعث بن رہی ہیں : حلیم عادل

ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام کو مہنگائی کی چکی میں پسنے کیلئے چھوڑ دیا گیا۔ سندھ حکومت ذخیرہ اندوزوں کی سرپرستی کررہی ہے۔ سندھ حکومت میں ذخیرہ اندوز شامل ہیں۔ کراچی کے عوام کو ٹینکر مافیا اور گراں فروشوں کے حوالے کیا ہوا ہے۔

فرخ حبیب نے کہا کہ سندھ حکومت نے اگر کراچی کی عوام کو ریلیف نہ دیا تو وفاقی حکومت دے گی۔ گندم کدھر گئی ہے، کیا پھر چوہے کھا گئے۔ چوری سے پیپلز پارٹی کا پیٹ نہیں بھرتا۔ کراچی کی عوام کو فوری طور پر ریلیف دیا جائے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top