مقبول خبریں
ہرنائی زلزلہ : فوجی دستے سول انتظامیہ کو ہر ممکن مدد فراہم کریں : آرمی چیف
اسلام آباد : آرمی چیف کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں تعینات فوجی دستے سول انتظامیہ کو ہر ممکن مدد فراہم کریں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی دستوں کو سول انتظامیہ کی بھرپور مدد کی ہدایت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ہرنائی کے زلزلہ متاثرین نے رات کھلے آسمان تلے گزاری
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں تعینات فوجی دستے سول انتظامیہ کو ہر ممکن مدد فراہم کریں۔ متاثرہ آبادی کی مشکلات میں کمی کے لئے کوششوں میں تعاون کیا جائے۔