جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کراچی میں ڈینگی وائرس کے مزید 27 کیسز رپورٹ

08 اکتوبر, 2021 13:29

کراچی : شہر قائد میں مزید 27 افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوگئے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق سندھ میں چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 62 کیس رپورٹ ہوگئے، جس میں سے 27 کا تعلق کراچی سے ہے، جبکہ حیدر آباد میں 30 اور میرپورخاص سے 5 کیسز رپورٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا کے نئے کیسز کی تعداد ہزار سے کم ہوگئی، مزید 26 افراد جاں بحق

رواں ماہ صوبے بھر میں اب تک ڈینگی کے 229 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں، جس میں سے 118 کا مریضوں کا تعلق کراچی سے ہے۔

گزشتہ ماہ ستمبر میں ڈینگی 603، جنوری تا اگست تک ایک ہزار 365 اور رواں سال اب تک دو ہزار 197 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، جبکہ 6 اموات بھی ریکارڈ کی گئیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top