مقبول خبریں
ہرنائی کے زلزلہ متاثرین نے رات کھلے آسمان تلے گزاری
کوئٹہ : زلزلے نے چار دیواری میں رہنے والوں کو باہر رہنے پر مجبور کردیا، زلزلہ متاثرین نے رات کھلے آسمان تلے گزاری۔
ہرنائی میں زلزلہ متاثرین مدد کے منتظر ہیں۔ حکومتی امداد سے محروم کئی گھرانوں نے رات کھلے آسمان تلے گلی محلوں میں گزاری۔
یہ بھی پڑھیں : 8 اکتوبر 2005 کا زلزلہ؛ 16 سال بعد بھی تعمیراتی کام مکمل نہ ہوسکا
متاثرین کا کہنا ہے کہ گھروں میں گہری دراڑیں پڑجانے کے باعث ہم کیسے اپنی اور اپنے بچوں کی جانیں خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔ کوئی دادرسی تک کو نہیں پہنچا۔