جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

نوجوت سنگھ سدھو کو کسانوں کی حمایت کرنے پر گرفتار کرلیا گیا

04 اکتوبر, 2021 19:02

سابق بھارتی کرکٹر اور پنجاب کے نائب وزیر داخلہ نوجوت سنگھ سدھو کو کسانوں کی حمایت کی پاداش میں گرفتار کر لیا گیا۔

بھارت میں کسان مخالف حکومتی پالیسی کے خلاف پنجاب کے بعد ریاست اتر پردیش میں بھی مظاہرے شروع ہوچکے ہیں۔ مظاہروں میں بھارتی پولیس اب تک ہزاروں مظاہرین کو موت کے گھاٹ اتار چکی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نوجوت سنگھ سدھو کو کسانوں کی حمایت کرنے پر حراست میں لیا گیا ہے۔ تاہم چندی گڑھ پولیس نے الزام عائد کیا ہے کہ سدھو کے قافلے کی گاڑی کی ٹکر سے چار شہری ہلاک ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی پارلیمنٹ میں بھارتی کسانوں کی گونج، بھارت کا برطانوی سفیر سے احتجاج

پولیس وین میں موجودگی کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوجوت سدھو کا کہنا تھا کہ کیا کسانوں کو قتل کرنے والوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرنا جرم ہے؟ یہ میرا بنیادی حق ہے کہ میں کسانوں کے لیے آواز بلند کروں، نوجوت سدھو کا کہنا تھا کہ حکومت کسانو ں کے خلاف اپنی آمرانہ سوچ مسلط کررہی ہے۔

کانگریس ترجمان کے مطابق نوجوت سنگھ سدھو نے آج صبح اتر پردیش میں کسانوں کے مظاہرے میں شرکت کا اعلان کیا تھا۔ فاشست مودی سرکار اس سے قبل کانگریس رہنما پریانکا گاندھی سمیت کئی رہنماؤں کو حراست میں لے چکی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top