جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کور کمانڈر کانفرنس : آرمی چیف کا پاک افغان بارڈر مینجمنٹ پر اطمینان کا اظہار

10 ستمبر, 2021 16:16

اسلام آباد : آرمی چیف نے پاک افغان بارڈر مینجمنٹ پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کور کمانڈر کانفرنس ہوئی، جس میں عالمی، علاقائی، داخلی سیکیورٹی اور افغانستان کی تازہ صورتحال اور پاک افغان بارڈر پر لیئے گئے احتیاطی اقدامات پر بات چیت کی گئی۔

آرمی چیف نے مؤثر بارڈر مینجمنٹ پر اطمینان کا اظہار کیا اور افغانستان سے غیر ملکیوں کے انخلاء پر فوج کے کردار کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان اور اسپین کا افغانستان کے معاشی بحران پر یکساں مؤقف

آرمی چیف نے کہا کہ بَارڈر مینجمنٹ سے نقل و حرکت اور صورتحال کنٹرول میں ہے۔ پاکستان خطے میں دیر پا امن کیلئے کوشاں ہے۔

اجلاس میں کشمیر کی آزادی کیلئے سید علی گیلانی کی جدوجہد اور قربانیوں کو خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top