جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کوئٹہ اور کراچی سے گرفتار 700 سے زائد افغان مہاجرین ڈی پورٹ

08 ستمبر, 2021 11:27

کوئٹہ : 700 سے زائد افغان مہاجرین کو کوئٹہ اور کراچی سے گرفتار کرکے اپنے ملک بھیج دیا گیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ خلیل مراد کے مطابق دو روز میں 700 سے زائد افغان مہاجرین کو گرفتار کرکے واپس افغانستان بھیج دیا گیا ہے۔ بے دخل کئے گئے افراد میں خواتین اور بچے شامل تھے، افغان مہاجرین نے کوئٹہ کے علاقے بلیلی اور کچلاک میں چونپڑیاں لگائیں تھیں۔

یہ بھی پڑھیں : طالبان نے نئی افغان حکومت اور کابینہ کی تشکیل کا اعلان کردیا

انہوں نے بتایا کہ افغان پناہ گزینوں کے پاس قانونی دستاویزات موجود نہیں تھے۔ کوئٹہ کے علاوہ لسبیلہ صوبے کے دیگرعلاقوں اور کراچی سے بھی افغان پناہ گزین گرفتار کئے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی اور لسبیلہ جانے والے افغان پناہ گزینوں کو پہلے کوئٹہ لایا گیا۔ کوئٹہ سے چمن سرحد لے جا کر واپس افغانستان بھیجا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top