مقبول خبریں
برکینا فاسو : دہشت گرد حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 80 تک پہنچ گئی
اواگاڈوگو : برکینا فاسو میں ہونے والے دہشت گرد حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 80 تک پہنچ گئی۔
افریقی ملک برکینا فاسو کی محکمہ اطلاعات کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ بدھ کے روز ہونے والے دہشت گرد حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 80 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ حملے کے جواب میں سرکاری کارروائیوں کی نتیجے میں اب تک 80 ہی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : برکینافاسو میں عسکریت پسندوں اور حکومتی فورسز میں جھڑپیں، 122 افراد ہلاک
واضح رہے کہ بڑے پیمانے پر ہونے والی ہلاکتوں کے باعث ملک بھر میں سوگ کی فضاء ہے اور عوام کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف غصہ پایا جاتا ہے اور حکومت سے کارروائیوں کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ سرکار کی جانب سے ملک میں 72 گھنٹوں کے سوگ کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔