جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

شاہ محمود قریشی کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے متعلق بیان

02 اگست, 2021 19:41

اسلام آباد: شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر فکر مند ہیں، سفارتی اور سیاسی طور پر ہماری کاوشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بیان میں کہنا تھا کہ یورپی پارلیمنٹ کے ممبران نے حال ہی میں صدر سلامتی کونسل کو خط ارسال کیا ہے، خط میں وہی مؤقف ہے جسے پاکستان گزشتہ 2 سال سے دوہراتا چلا آ رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر فکر مند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر الیکشن : لوگ کشمیر کے سفیر کو ووٹ دیں گے : شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت تاثر دے رہا تھا کہ یہ ان کا اندرونی مسئلہ ہے، سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا گیا، ہم نے ہر فورم پر اس مسئلے کو اٹھایا، سفارتی اور سیاسی طور پر ہماری کاوشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ اور سینیٹ میں متفقہ قراردادیں منظور ہوئیں، ہیومن رائٹس کونسل کے اجلاسوں میں اس معاملے کو اٹھایا گیا، انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے ہمارے مؤقف کی تائید کی، کشمیر پریمیئر لیگ میں کھلاڑیوں پر بھارتی دباؤ کی مذمت کرتا ہوں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top