جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

افغان امن کے حوالے سے وزیر خارجہ کے بیان کو غلط طور پر پیش کیا گیا : ترجمان

02 اگست, 2021 15:11

اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ کے بیان کو افغان تنازعہ کے کسی ایک فریق کی وکالت کے طور پر نہیں لینا چاہئیے۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے سوشل میڈیا پر طالبان سے متعلق شاہ محمود قریشی کے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ افغانستان میں امن اور استحکام کے حوالے سے وزیرخارجہ کے بیان کو غلط طور پر پیش کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ نے واضح طور پر عالمی برادری، علاقائی کھلاڑیوں اور خود افغانوں کے درمیان دہشت گردی کی لعنت بارے اتفاق پیدا کرنے کی بات کی۔ ان کے بیان کو کسی صورت افغان تنازعہ کے کسی ایک فریق کی وکالت کے طور پر نہیں لینا چاہئیے۔

یہ بھی پڑھیں : پیپلز پارٹی کا افغانستان کی صورتحال پر قومی سلامتی کمیٹی اجلاس بلانے کا مطالبہ

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بار بار کہہ چکا کہ اس کا افغانستان میں کوئی فیورٹ نہیں۔ ہم سمجھتے ہیں تنازعہ کے تمام فریقین افغان ہیں، جنہیں اپنے مستقبل کا خود فیصلہ کرنا چاہیے۔ ہم افغان امن عمل میں تعمیری سہولت کاری کا کردار جاری رکھیں گے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ تمام توانائیاں افغان تنازعہ کے وسیع البنیاد جامع سیاسی حل پر صرف کرنے پر ایک بار پھر زور دیتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top