جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پیپلز پارٹی کا افغانستان کی صورتحال پر قومی سلامتی کمیٹی اجلاس بلانے کا مطالبہ

02 اگست, 2021 12:50

اسلام آباد : پیپلز پارٹی نے افغانستان کی صورتحال پر قومی سلامتی کمیٹی اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔

پیپلز پارٹی کے رہنماء نیئر بخاری نے جاری بیان میں حکومت کی خاموشی پر سوال اٹھایا کہ عید سے قبل اجلاس بلایا جانا تھا، مگر کیوں نہیں بلایا گیا؟

انہوں نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال پر حکومت کی خاموشی انتہائی افسوسناک اور قابل تشویش ہے۔ حکومت کی اس طرح خاموشی کے خطرناک نتائج نکل سکتے ہیں۔ حکومت افغانستان کی صورتحال کی پیش نظر اپنی حکمت عملی واضح کرے۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان: اقوام متحدہ کی عمارت پر حملہ، ایک افغان پولیس اہلکار ہلاک

ان کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی کا ایک اہم اجلاس ہوا تھا۔ قومی سلامتی کمیٹی کا ایک اور اجلاس عید سے قبل ہونا تھا جو تاحال نہیں ہو سکا۔ اجلاس بلاکر حکمت عملی واضح کی جائے۔

نیئر بخاری نے کہا کہ کچھ ویڈیوز میں خیبر پختونخوا اور کوئٹہ میں طالبان کو خوش آمدید کہنے کے لئے ریلیاں نکالی گئیں۔ حکومت نے کوئی نوٹس لیا نہ ہی کسی کے خلاف کارروائی ہوئی۔ حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے، صورتحال کو اس طرح نظرانداز کرنا مناسب نہیں ہوگا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top