جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ملک میں کورونا کے وار جاری، 4 ہزار 858 متاثر، 40 اموات

02 اگست, 2021 09:40

اسلام آباد : ملک بھر میں کورونا نے مزید 4 ہزار 858 افراد کو وباء میں جکڑ لیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 56 ہزار 414 افراد میں مہلک وائرس کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں 4 ہزار 858 نئے مریض سامنے آگئے، جبکہ مزید 40 افراد جاں بحق ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں کورونا کے باعث سنگین صورتحال، اسپتالوں میں کہیں جگہ ہے تو کہیں ختم

ملک میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 23 ہزار 462 ہوگئی، جبکہ اب تک 10 لاکھ 39 ہزار 695 کی تصدیق کی گئی ہے۔ 24 گھنٹوں میں کورونا کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 61 فیصد رہی۔ اس وقت ملک میں کورونا میں مبتلاء 3 ہزار 441 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top