مقبول خبریں
گزشتہ روز ریکارڈ ویکسی نیشن 9 لاکھ سے تجاوز کرگئی: اسد عمر
اسلام آباد: اسد عمر کا کہنا ہے کہ پہلی بار گزشتہ روز ریکارڈ ویکسی نیشن 9 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔
وفاقی وزیر اسد عمر نے ٹوئٹر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں روز ویکسی نیشن کا ریکارڈ بن رہا ہے، مسلسل 5 ویں روز بھی ریکارڈ ویکسی نیشن کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا پھر بےقابو ہونے لگا، مزید 4 ہزار950 کیسز رپورٹ
اسد عمر کا کہنا تھا کہ پہلی بار گزشتہ روز ریکارڈ ویکسی نیشن 9 لاکھ سے تجاوز کرگئی، ویکسین مہم کامیاب بنانے کیلئے 2600 مراکز قائم ہیں، 2979 موبائل یونٹس بھی ویکسی نیشن کررہے ہیں۔