جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

نور مقدم قتل ؛ مرکزی ملزم کی جسمانی ریمانڈ مکمل، آج عدالت پیش کیا جائیگا

31 جولائی, 2021 14:03

اسلام آباد: نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کی جسمانی ریمانڈ مکمل ہوگئی، آج عدالت پیش کیا جائے گا۔

ملزم ظاہر جعفر سابق سفیر کی بیٹی کے قتل کے الزام میں گرفتار ہے، جسمانی ریمانڈ کے دوران پولیس نے ملزم کے قبضہ سے چاقو، پستول اور آہنی مکا برآمد کیا۔

یہ بھی پڑھیں: نور مقدم قتل : پولیس کا کیس کو مضبوط کرنے کیلئے مزید دفعات شامل کرنے کا فیصلہ

ملزم کے والدین اور دو ملازمین کو بھی قتل کے مقدمہ میں گرفتار کیا جا چکا ہے، ملزم ظاہر جعفر کو ضلع کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

پولیس عدالت کو کیس کی تفتیش میں اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کرے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top