مقبول خبریں
مویشی منڈیوں میں جانے والوں کیلئے نیا حکم نامہ جاری
کراچی: این سی او سی کے فیصلوں پر محکمہ داخلہ سندھ نے مویشی منڈیوں میں جانے والوں کیلئے نیا حکم نامہ جاری کردیا۔
محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق مویشی منڈیوں میں جانے والوں کو کورونا ویکسین کارڈ دکھانا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کے ایک ہی خاندان کے 9 افراد انڈین کورونا ڈیلٹا وائرس کا شکار
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ہوٹل، ریسٹورینٹس اور مسافروں بسوں میں داخلہ کورونا ویکسین سے مشروط ہوگا جبکہ شادی ہال میں آؤٹ ڈور تقریبات میں شرکت کیلئے بھی کورونا ویکسین لازمی قرار دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں مزید 2 ہزار 783 افراد مہلک وباء کورونا سے متاثر
محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق فیصلہ عید الاضحیٰ پر کورونا کے پھیلاؤ کے خدشات پر کیا گیا ہے۔