جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

میرا پیسہ باہر ہوتا تو امریکا کو کہتا ڈرون حملے کرتے جاؤ: وزیراعظم

17 جولائی, 2021 19:58

باغ: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے، اگر میری بھی جائیداد ملک سے باہر ہوتیں تو امریکا کو بالکل نہیں کا جواب نہ دے پاتا، میرا پیسہ باہر ہوتا تو امریکا کو کہتا ڈرون حملے کرتے جاؤ۔

وزیراعظم عمران خان کا باغ آزاد کشمیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کا کشمیر سے رشتہ بہت گہرا ہے، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، چاہتے ہیں مقبوضہ کشمیر کے لوگ بھی آزاد ہوں، قوم ایک نظریے سے بنتی ہے، قومیں تب بنتی ہیں جب ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر کام کیا جائے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے پاکستان کے قیام کیلئے برسوں جدوجہد کی، حضورﷺ نے مدینہ میں دنیا کی پہلی فلاحی ریاست قائم کی، پاکستان کو ایک فلاحی ریاست کے قیام کیلئے کوشش کررہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر کے لوگوں کو ہیلتھ انشورنس دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال کے آخر تک آزاد کشمیر کے شہریوں کو ہیلتھ انشورنس دیں گے، ہیلتھ کارڈ کے ذریعے کشمیری کسی بھی اسپتال میں مفت علاج کراسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کی حضرت امام بخاریؒ کے مزار پر حاضری

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کم لاگت مکانات کی تعمیر کا منصوبہ شروع کیا، حکومت کم آمدن لوگوں کو اپنا مکان بنانے کے لئے سستے قرضے دے گی، نیا پاکستان پروگرام کے تحت خاندان کے ایک فرد کو بغیر سود قرض فراہم کیا جائے گا، کسانوں کو جدید زرعی آلات اور بیج خریدنے کیلئے بلا سود قرضے فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان پروگرام کے تحت ہر خاندان کے ایک فرد کو فنی تربیت دی جائے گی، پی ٹی آئی نے اقتدار میں آکر انتہائی غریب آفراد کے لئے پناہ گاہیں بنائیں،

چین نے گزشتہ 30سال میں 70 کروڑ افراد کو غربت سے نکالا، انصاف کے نظام کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی، جن قوموں میں انصاف نہیں وہ تباہ ہوجاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دوربین لگا کر بھی دیکھیں تو عمران خان کے سبز باغ نظر نہیں آتے: مریم نواز

عمران خان کا کہنا تھا کہ تمام بڑے ڈاکو این آر او کے لئے شور مچارہے ہیں، مہذب ملک میں کوئی کرپٹ سیاستدان این آر او لینے کی جرأت نہیں کرسکتا، مہذب معاشرے میں ایسا نہیں ہوتا کہ سپریم کورٹ ایک شخص کو جیل میں ڈالے اور وہ چھوٹ جائے، مہذب معاشرے میں کوئی جھوٹے ٹیسٹ دکھا کر برطانیہ نہیں جاتا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے ایسی اداکاری کی کوئی ہالی ووڈ میں بھی نہیں کرسکتا، طاقتور کو قانون کے نیچے لانے کی کوشش کررہے ہیں، اپنے ملک اور بچوں کے مستقبل کے لئے جہاد کررہے ہیں، جس ملک میں قانون کی بالادستی ہے وہ خوشحال ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کا بھارتی صحافی کے سوال پر منہ توڑ جواب

انہوں نے کہا کہ مدینہ کی ریاست نے قانون کی یکساں عملداری اور خودداری سے پوری دنیا پر حکمرانی کی، مدینہ کی ریاست ہمارے لئے ایک قابل تقلید مثال کی حیثیت رکھتی ہے، کوئی ملک دوسروں کے آگے ہاتھ پھیلا کر عظیم ملک نہیں بن سکتا، مقبوضہ کشمیر کے آسیر لوگ ظلم کے خلاف کھڑے ہیں، ہمیں ان پر فخر ہے، پوری مسلم اُمہ پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ نے دوڑیں لگوادیں، مان لیں نواز شریف سب کے استاد ہیں : مریم نواز

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ برہان وانی شہید جیسے جوانوں کی بہادری اور قربانی پر فخر ہے، نریندرمودی نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کے لوگوں پر ظلم کی انتہا کردی،

مقبوضہ کشمیر کے عوام کو سلام پیش کرتے ہیں، مقبوضہ کشمیر کے عوام کا سفیر بن کر ہر فورم پر نمائندگی کرتا رہوں گا، بھارت میں اقلیتی برادری آر ایس ایس کے نظریے سے خوف زدہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 5 اگست کے بعد مودی نے سمجھا کشمیری گھٹنے ٹیک دیں گے، ہر فورم پر کشمیریوں کی آواز بلند کروں گا، جس پارٹی کے لیڈ رکی جائیداد پاکستان میں نہیں وہ پاکستانیوں کیلئے کھڑا نہیں ہوسکتا، میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے، اگر میری بھی جائیداد ملک سے باہر ہوتیں تو امریکا کو بالکل نہیں کا جواب نہ دے پاتا، میرا پیسہ باہر ہوتا تو امریکا کو کہتا ڈرون حملے کرتے جاؤ، 25 جولائی کو بلے پر مہر لگا کر تبدیلی لانی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top