جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ایم کیوایم کا کراچی کے چار اسپتال محکمہ صحت کے ماتحت کرنے کیخلاف احتجاج کا اعلان

17 جولائی, 2021 14:06

کراچی : خواجہ اظہار الحسن کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے کراچی کے چار اسپتال لینے کے خلاف وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔

ایم کیو ایم کے رہنماء خواجہ اظہار الحسن نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ  کراچی کچرے کا ڈھیر بن چکا ہے۔ کراچی کا سیوریج سسٹم ابھی تک درست نہیں کیا گیا۔ ایم کیو ایم سے دشمنی ہوسکتی ہے، لیکن کراچی سے دشمنی نہیں ہوسکتی۔

انہوں نے کہا کہ نہ صرف پانی کھڑا ہے، بلکہ اس کی وجہ سے ایک موت ہو چکی ہے، جس کی موت ہوئی اس کے دس منٹ بعد اس کے ہاں بچے کی ولادت ہوئی۔ آج بھی کھڑے پانی پر کرنٹ دوڑتا ہے۔ وفاقی حکومت یا صوبائی حکومت کوئی نوٹس لے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں انسان کا مرنا عمومی بات بن گئی ہے۔ یہاں کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی۔ پورے کراچی کے مکین پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں۔ پانی گھروں میں داخل ہورہا ہے، بارش کا پانی ہے لیکن پینے کا پانی نہیں ہے۔ حب ڈیم بھی بھر گیا مگر کراچی کے نلکوں میں پانی میسر نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کے ایم سی کی 4 ہیلتھ کیئر سہولیات محکمہ صحت کو دینے کا فیصلہ

ایم کیو ایم رہنماء نے کہا کہ کراچی کی قدیم ترین آبادیوں کو توڑنے کی تیاری ہورہی ہے۔ سندھ حکومت غریبوں کے گھر توڑ رہی ہے۔ دکانیں توڑی جا رہی ہیں۔ سپریم کورٹ نے کہاں پہلے متبادل دو پھر توڑو۔

خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ دس ماہ سے ایڈمنسٹریٹر تعینات ہیں، لیکن کراچی میں کوئی کام نہیں ہوا۔ کراچی پر سوال کرو تو لطیفہ سنا دیتے ہیں۔ ایک وزیر کہہ رہا ہے کہ دماغ کا معائنہ کرایا جائے۔

کراچی میں ایم این اے فنڈ پر کام ہورہا ہے۔ وزیر اعلیٰ کے سینے پر سانپ لوٹ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں نوکریوں کو فروخت کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ شہری سندھ کے نوجوان جعلی نوکریوں کے نام پر ان چور ڈاکوؤں کو پیسہ نہیں دیں۔ سندھ حکومت کی جانب سے کراچی کے چار اسپتال لینے کی مزاحمت کریں گے۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ نہ سندھ میں ڈیزل نکل رہا ہے نہ پیٹرول نہ پانی ہاں پکوڑوں والوں کے آکاؤنٹ سے کروڑوں روپے نکل رہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top