جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پشاور سے لاپتہ چھ سالہ بچے کی لاش قبرستان سے برآمد

17 جولائی, 2021 11:14

پشاور : لاپتہ ہونے والے چھ سالہ بچے کی لاش قبرستان سے برآمد کرلی گئی، زیادتی کا امکان ہے۔

پشاور کے تھانہ خزانہ کی حدود لالہ زار کالونی کے قبرستان سے چھ سالہ بچے کی لاش برآمد کی گئی ہے۔ پولیس نے جائے وقوع سے شوائد اکھٹے کرلیےہیں۔ تفتیشی ٹیم کو باریک بینی کیساتھ تفتیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : زیادتی کی وجہ خواتین کے کپڑے نہیں بلکہ مرد کا ذہن ہے

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ بچہ گذشتہ شام گھر سے دکان گیا تھا، گھر سے دکان تقریباً 50 میٹر کے فاصلے پر ہے، واپسی پر لاپتہ ہوا تھا۔ بچے کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی ہیں۔ کسی کیساتھ کسی قسم کی ذاتی دشمنی نہیں ہے۔

پولیس کے مطابق بچے کیساتھ زیادتی کی تصدیق پوس مارٹم رپورٹ آنے کے بعد واضح ہو جائے گی۔ واردات میں ملوث سفاک ملزمان جلد از جلد قانون کے گرفت میں ہوں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top