جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

احساس پروگرام کے دفتر میں ڈکیتی کرنے والے چار ڈاکو گرفتار ہوگئے

17 جولائی, 2021 08:52

کراچی : پولیس نے احساس پروگرام کے دفتر میں ڈکیتی کرنے والے چار ڈاکو گرفتار کرلیئے۔

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد چار ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزمان کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : حسن علی کا بھائی اشتہاری ملزم نکلا، پولیس نے گرفتار کرلیا

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے احساس پروگرام کے دفتر میں ڈکیتی کا اعتراف کرلیا، جن کے قبضے سے مسروقہ سامان اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دو  موٹر سائیکلوں پر سوار  چار ملزمان شہری کو لوٹ رہے تھے کہ پولیس پہنچ گئی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top