جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ایڈمنسٹریٹر کے معاملے پر پوائنٹ اسکورنگ نہیں کرنی چاہیئے: ناصر شاہ

16 جولائی, 2021 20:35

کراچی: ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر کے معاملے پر پوائنٹ اسکورنگ نہیں کرنی چاہیے، پی ٹی آئی جلوس نکالے اور نعرے لگائے وی وانٹ مرتضیٰ۔

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا پروگرام "سات سے آٹھ” میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ این ڈی ایم اے کے تعاون سے 3 نالوں کی صفائی جاری ہے، سندھ حکومت ڈی ایم سی کے 450 نالوں پر کام کررہی ہے، 20 مئی سے کام شروع کیا تھا جو بھی بند نالے تھے انہیں کلیئر کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مرتضیٰ وہاب کسی صورت بطور ایڈمنسٹریٹرکراچی منظور نہیں، گورنر سندھ

ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ حالیہ بارشوں کے دوران تمام اداروں کا عملہ فیلڈ میں تھا، بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث ہماری لائنیں پھٹ جاتی ہیں، واٹر بورڈ کے الیکٹرک کے خلاف ہرجانے کا کیس دائر کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایڈمنسٹریٹر کے معاملے پر پوائنٹ اسکورنگ نہیں کرنی چاہیے، پی ٹی آئی جلوس نکالے اور نعرے لگائے وی وانٹ مرتضیٰ۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top