مقبول خبریں
حسن علی کا بھائی اشتہاری ملزم نکلا، پولیس نے گرفتار کرلیا
گوجرانوالہ: قومی کرکٹر حسن علی کے بھائی خرم شہزاد کو پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزم کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ میں قومی کرکٹر حسن علی کے بھائی خرم شہزاد کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج ہوگا، حسن علی ٹیم سے باہر
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم خرم شہزاد تھانہ لدھے والا وڑائچ پولیس کو مطلوب تھا، پولیس نے ملزم خرم کو سول جج رانا آصف مصطفیٰ کی عدالت میں پیش کردیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ عدالت نے ملزم کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے، خرم شہزاد اور صنم جھگڑے اور دیگر دفعات میں ایک سال سے اشتہاری تھے۔