مقبول خبریں
کراچی میں مبینہ کرنٹ لگنے سے چند منٹ بعد بیٹے کا باپ بننے والا نوجوان جاں بحق
کراچی : شہر قائد میں بارش کے دوران مبینہ کرنٹ لگنے سے چند منٹ بعد بیٹے کا باپ بننے والے نوجوان سے زندگی چھین لی۔
عزیز آباد تھانے کی حدود حسین آباد میں پراسرار طور پر بائیک سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ ون فائیو پر اطلاع کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے لیا۔ ہلاک نوجوان کی شناخت راحیل کے نام سے کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ علاقہ مکین نے دعویٰ کہ واقعہ کرنٹ لگنے کے باعث پیش آیا۔ موقع سے لاش پولیس اہلکاروں نے منتقل کی مگر اس جگہ کسی اہلکار کو کرنٹ نہیں گا۔
یہ بھی پڑھیں : بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور تیز ہواؤں کی تباہی، دو افراد جاں بحق، ڈیم ٹوٹنے کا خدشہ
موت کی وجہ معلوم کرنے کے لیے لاش کو عباسی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پولیس نے راحیل کی موت روڈ حادثے کے نتیجے میں قرار دے دی۔ متوفی کی لاش اسپتال سے متوفی کے والد کے سپرد کردی گئی۔
راحیل کی موت کے چند منٹ بعد اس کے گھر بچے کی ولادت ہوئی۔ نوجوان کی اہل علاقہ مشتعل تھے تاہم گھر والوں نے لاش بغیر قانونی کارروائی وصول کرلی۔ علاقے میں سوگ کی فضاء برقرار ہے۔
دوسری طرف گلشن اقبال بلاک 10 ڈالمیا سیمنٹ فیکٹری روڈ پاکستان ہوٹل کے بجلی پول سے کرنٹ لگنے سے 25 سالہ سومار خان ولد غلام نبی جاں بحق ہوگیا، قربانی کے لیئے لایا جانور بھی واقعے میں مر گیا۔