جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

نواز شریف کو جیل میں قتل کرنے کی سازش کی گئی : مریم نواز کا الزام

15 جولائی, 2021 15:57

مظفر آباد : مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے خلاف طرح طرح کی سازشیں ہوئیں، انہیں جیل میں قتل کرنے کی سازش بھی کی گئی۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے آزاد کشمیر کے علاقے بلوچ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شفقت اور محبت سے استقبال پر بہت مہربانی۔ میری رگوں میں خالص کشمیری خون ہے۔ آزاد کشمیر کے بیٹے نواز شریف کا سلام لائی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا نام سنتے ہی مخالفین پر کپکپی آجاتی ہے۔ عمران خان کی صبح شام نواز شریف کے نام سے ہوتی ہے، نواز شریف کے خلاف طرح طرح کی سازشیں ہوئیں، وزارت عظمیٰ سے ہٹایا گیا، مقدمات بنائے گئے، جیل میں ڈالا گیا، جیل میں قتل کرنے کی سازش بھی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : کرائے کے ترجمان زبان چلانے کے بجائے میٹرو بسوں چلائیں : مریم اورنگزیب

ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ ہارنے کے بعد اب ان کی نظریں آزاد کشمیر پر ہیں۔ کشمیر کو بھارت کی جھولی میں پھینکنے کی سازش امریکا میں کی گئی۔ ملکی راز صرف قوم کو معلوم نہیں، باقی سب کو معلوم ہوتے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ آج پڑھا کہ عوام پر پیٹرول بم گرانے کی سازش کی جارہی ہے۔ جب تیل کی قیمت بڑھتی ہے، تو ہر چیز کی قیمت میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ تیل کی قیمت بڑھنے سے عمران خان کو فرق نہیں پڑتا، کیونکہ وہ سائیکل پر دفتر جاتے ہیں۔ اگلا الیکشن ہارتا دیکھ کر انتخابی اصلاحات یاد آرہی ہیں۔

لیگی رہنماء نے کہا کہ جان بچانے والی ادویات میں 10ویں بار قیمتیں بڑھائی گئی ہیں۔ نواز شریف کے بنائے ہوئے منصوبوں کو گروی رکھنے کی سازش کر رہے ہیں۔ نواز شریف کو مبارکباد دیتی ہوں کہ آپ کا نعرہ ووٹ کو عزت دو ہر جگہ پہنچ گیا ہے۔ آزاد کشمیر میں بھی ووٹ کو عزت دو کے نعرے گونج رہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top