جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

وزیرِ اعظم دو روزہ سرکاری دورے پر ازبکستان پہنچ گئے

15 جولائی, 2021 13:37

اسلام آباد : وزیرِ اعظم دو روزہ سرکاری دورے پر ازبکستان پہنچ گئے۔

وزیرِ اعظم عمران خان دو روزہ سرکاری دورے پر ازبکستان پہنچے، ان کے ہمراہ وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری، وزیرِ داخلہ شیخ رشید، وزیر برائے بحری امور علی زیدی، مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف اور عاطف خان بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر اعظم عمران خان کو دورہ ازبکستان کی دعوت

دو روزہ دورہ ازبکستان علاقائی و دو طرفہ تجارت، علاقائی روابط اور سیکیورٹی کے ضمن میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ وزیرِ اعظم کے دورے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ مفادات کے مختلف امور میں اہم معاہدے اور مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط ہوں گے ۔

ان امور میں مصنوعات کی نقل و حرکت، دونوں ملکوں کے چیمبرز آف کامرس کے مابین تعاون، تجارت، تعلیم، ثقافت اور سیاحت جیسے شعبے شامل ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top