جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کراچی کے ایک ہی خاندان کے 9 افراد انڈین کورونا "ڈیلٹا وائرس” کا شکار

13 جولائی, 2021 12:58

کراچی : لیاری جنرل اسپتال میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد کو "ڈیلٹا وائرس” کے باعث اسپتال داخل کردیا گیا ہے۔

انچارج کورونا آئی سی یو وارڈ لیاری جنرل اسپتال پروفیسر انجم رحمان کا کہنا ہے کہ ملیر کے رہائشی خاندان کے 9 افراد میں "ڈیلٹا وائرس” کی تشخیص کے بعد تمام افراد کو لیاری جنرل اسپتال کے کورونا وارڈ ایچ ڈی یو میں داخل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ملک بھر میں کورونا کے مزید ایک ہزار 590 شکار، 21 اموات بھی رپورٹ

متاثرہ افراد میں میاں بیوی بچے اور دیگر افرد شامل ہیں۔ تمام افراد کو تمام طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، عملے کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

پروفیسر انجم رحمان نے بتایا کہ لیاری کورونا آئی سی یو میں 42 وینٹی لیٹر کورونا کے مریضوں سے بھرگئے ہیں۔ ایچ ڈی یو کے 130 بستروں میں سے 100 بھرچکے ہیں، عوام احتیاط اپنائے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top