جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

الیکشن اصلاحات کے بغیر جمہوریت مضبوط نہیں ہوسکتی: شفقت محمود

12 جولائی, 2021 19:04

اسلام آباد: شفقت محمود کا کہنا ہے کہ الیکشن اصلاحات کے بغیر جمہوریت مضبوط نہیں ہوسکتی، اشرافیہ نے سارے اداروں پر قبضہ کررکھا ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کو مضبوط ہونا چاہیے سب کو اس میں کردار ادا کرنا ہوگا، ہمیں عوام کیلئے مثال بننے کی ضرورت ہے، عوام کے ووٹ سے منتخب ہوکر بھی ہم عوامی مسائل حل نہیں کرسکے، سچ اور مفاہمت کرنی ہے تو اپنی غلطیوں کو مان کر آگے بڑھنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: جس طرح کے حالات ہیں سب کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہوجائیگا: خواجہ آصف

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ الیکشن اصلاحات کے بغیر جمہوریت مضبوط نہیں ہوسکتی، اشرافیہ نے سارے اداروں پر قبضہ کررکھا ہے، ایک مڈل کلاس شخص آسانی سے اس ایوان کا رکن بن سکتا ہے؟، وراثتی لیڈرشپ سے کیسے تبدیلی آسکتی ہے؟۔

وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ وراثتی سیاست چلتی رہے گی تو عوام اس جمہوریت پر اعتماد نہیں کریں گے، جھونپڑیوں میں رہنے والے آج محلات میں رہ رہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top