جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اس وقت لوڈشیڈنگ ترسیلی نظام کی وجہ سے ہو رہی ہے: حماد اظہر

12 جولائی, 2021 18:14

اسلام آباد: حماد اظہر کا کہنا ہے کہ اس وقت کہیں بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی، کہیں لوڈشیڈنگ ہورہی ہے تو وہ ترسیلی نظام کی کمزوری کی وجہ ہے۔

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس وقت لوڈشیڈنگ ترسیلی نظام کی وجہ سے ہو رہی ہے، پیداواری صلاحیت زیادہ ہے لیکن ترسیلی نظام کی وجہ سے لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے، ترسیلی نظام میں 4 ہزار میگاواٹ کا اضافہ کیا، ہم نے ساڑھے 24 ہزار میگاواٹ بجلی کی کامیابی سے ترسیل کی۔

یہ بھی پڑھیں: لندن نہ جانے دینے پر شہباز شریف چھوئی موئی شریف بن چکے ہیں: شہزاد اکبر

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ اگر آپ نے بجلی کے سستے سودے کیے تو گردشی قرضے کیوں بڑھے؟، اس وقت کہیں بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی، کہیں لوڈشیڈنگ ہورہی ہے تو وہ ترسیلی نظام کی کمزوری کی وجہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 3 سال ہوگئے پاور پروجیکٹ میں دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی: شہباز شریف

ان کا کہنا تھا کہ تربیلا ڈیم 80 فیصد آپریشنل نہیں تھا، شہباز شریف نے کہا لوڈشیڈنگ دوبارہ واپس آگئی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top