جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

شاہ محمود قریشی سرکاری دورے پر تاجکستان پہنچ گئے

12 جولائی, 2021 11:00

اسلام آباد : وزیر خارجہ سرکاری دورے کے دوران تاجکستان میں ہونے والے اہم اجلاسوں میں شرکت اور مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات بھی کریں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی تین روزہ سرکاری دورے پر تاجکستان پہنچ گئے، جہاں دوشنبے ہوائی اڈے پر نائب وزیرخارجہ تاجکستان نے ان کا استقبال کیا، اس موقع پر تاجکستان میں تعینات پاکستانی سفیر اور سفارتخانے کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں : خیرپور ناتھن شاہ میں روڈ حادثہ، قربانی کے 80 جانور ہلاک

شاہ محمود قریشی شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت کریں گے اور اجلاس سے خطاب کریں گے، اس کے علاوہ وزرائے خارجہ کانٹیکٹ گروپ برائے افغانستان اجلاس میں شریک ہوں گے۔

اس دوران وزیر خارجہ تاجکستان، کرغزستان، ازبکستان، افغانستان، روس اور چین وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کریں گے، جس میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوگا۔ شاہ محمود قریشی تاجک صدر امام علی رحمان سے بھی ملاقات کریں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top