جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بلوچستان حکومت نے ہزارہ برادری کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے 7 رکنی کمیشن قائم کردیا

10 جولائی, 2021 13:31

کوئٹہ : بلوچستان حکومت نے ہزارہ برادری کے تحفظ فراہم کرنے کیلئے قائم کیئے گئے کمیشن نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے۔

کمیشن کے سربراہ وزیر داخلہ بلوچستان ہوں گے۔ کمیشن ہزارہ برادری کی سیکورٹی کا جائزہ لے کر سیکورٹی پلان تشکیل دے گا۔

کمیشن میں شاہراؤں، کوئلہ کانوں میں ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کی تحفظ فراہم کرنے کیلئے لائحہ عمل اور تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے تجاویز پیش کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم اور شہباز شریف میں تلخی کے باعث الیکشن کمیشن میں آئینی بحران کا خدشہ

ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے لاپتہ افراد کی تحقیقات اور شناختی کارڈ اور پاسپورٹ سے متعلق مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کرنا بھی کمیشن کی ذمہ داری ہوگی۔ کمیشن ہزارہ برادری کے شہدا کے لواحقین کو معاوضہ کی ادائیگی، نوکریوں سے متعلق بھی تجاویز دے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top