جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سند یافتہ جعلساز کشمیر کے جعلی وکیل بن کر عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتے : عثمان بزدار

10 جولائی, 2021 12:12

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ سند یافتہ جعلساز الیکشن میں کشمیر کے جعلی وکیل بن کر عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جاری بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر پر جرأت مندانہ موقف اپنایا ہے۔ عمران خان نے مودی سرکار کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کشمیر کی بات کی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کشمیر کے حقیقی وکیل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قوم جانتی ہے کہ سابق حکمرانوں نے کشمیر کا سودا کرنے کی مذموم کوشش کی۔ ماضی کے حکمرانوں نے کشمیری عوام کے مفادات پر تجارت کو ترجیح دی۔ سابق ادوار میں تنازعہ کشمیر کی بجائے ذاتی تعلقات کو پرموٹ کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سند یافتہ جعلساز الیکشن میں کشمیر کے جعلی وکیل بن کر عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتے۔ وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر کو ہر بین الاقوامی فورم پر بھرپور طریقے سے اٹھایا ہے۔ اپوزیشن کے ناسمجھ لوگ کشمیر کے اہم تنازعہ پر بھی سیاست چمکارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مولانا مدرسے کے بچوں کو پنڈال میں بٹھاتے ہیں، شرم آنی چاہیئے : وزیراعلیٰ محمود خان

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر پوائنٹ اسکورنگ کرنا اپوزیشن کو زیب دیتا ہے نہ یہ قومی مفاد میں ہے۔ آزاد کشمیر کی انتخابی مہم کے دوران عقل سے عاری ان سیاستدانوں کی بیان بازی انتہائی قابل مذمت ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ آر پار کی سیاست کرنیوالوں کو متنازعہ بیان بازی پر قوم سے معافی مانگی چاہیے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت اور پاکستانی قوم پوری قوت کے ساتھ کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top