جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ملک بھر میں کورونا کے مزید ایک ہزار 828 نئے کیسز کی تصدیق

10 جولائی, 2021 08:38

اسلام آباد : ملک بھر میں کورونا کے شکار میں تیزی آرہی ہے، مزید ایک ہزار 828 افراد متاثر ہوگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 48 ہزار 134 افراد میں مہلک وائرس کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں ایک ہزار 828 نئے مریض سامنے آگئے، جبکہ مزید 35 افراد جاں بحق ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں کورونا وائرس پھر شدت اختیار کرنے لگا

ملک میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہزار 553 ہوگئی، جبکہ اب تک 9 لاکھ 71 ہزار 198 کی تصدیق کی گئی ہے۔ 24 گھنٹوں میں کورونا کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 79 فیصد رہی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top