جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سعودی حکومت نے حجاج کیلئے حج اسمارٹ کارڈ متعارف کرادیا

09 جولائی, 2021 16:57

سعودی عرب کی حکومت نے رواں سال حجاج کرام کے لیے ایک نئی اور منفرد سروس متعارف کرائی ہے جسے حج اسمارٹ کارڈ کا نام دیا گیا ہے، جبکہ 120 ممالک کے ساٹھ ہزار سعودی اور غیرملکی عازمین کا سات اور آٹھ ذوالحج کو چار مختلف استقالیہ مقامات پر خیر مقدم کیا جائے گا۔

سعودی عرب میں حج وعمرہ کی قومی کمیٹی کے رکن ہانی العمیری نے کہا کہ یہ کارڈ مقدس مقامات میں حجاج کرام کی نقل و حرکت کو منظم کرنے اور مناسک ادا کرنے میں حجاج کرام کی مدد کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ حجاج کرام کے اسمارٹ کارڈ میں ان کے ذاتی اعداد و شمار ، رہائش اور صحت سے متعلق معلومات شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: رواں سال حج کیلئے آپریشنل پلان جاری، غلاف کعبہ تین میٹر اوپر کردیا گیا

حجاج کے مقدس مقامات اور مختلف کیمپوں میں داخلے کو منظم کرنے اور ان کی گروپ بندی میں معاون ثابت ہوگا جمرات کی سہولت ، نیز گمشدہ زائرین کی رہنمائی کرنے، آمدورفت اور دیگر خدمات کے علاوہ جمع ہونے اور روانگی کے اوقات کے تعین میں حجاج کی معاونت کرے گا۔

اس کارڈ کے اجرا سے حجاج کرام کو فریضہ حج کی ادائی میں آسانی ہو گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top