جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

محترمہ فاطمہ جناح کی 54 ویں برسی آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے

09 جولائی, 2021 10:08

کراچی : باوقار، باصلاحیت اور حوصلہ مند بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی باہمت بہن محترمہ فاطمہ جناح کی 54 ویں برسی آج نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔

بابائے قوم کی بات ہو یا تحریک آزادی کا ذکر، خواتین کو بیدار کرنا ہو، یا انھیں ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنا، یہ ایک ہستی کے بغیر ممکن نہیں، تحریک آزادی میں ہر قدم پر فاطمہ جناح پیش پیش رہیں، بھائی قائد ملت تو بہن مادر ملت کہلائیں۔

فاطمہ جناح 31 جولائی 1893ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں، بھائی قائد اعظم محمد علی جناح سے 17 سال چھوٹی ہونے کے باوجود قائد کی دیکھ بھال اور اُن کے سیاسی مشن کو پورا کرنے کے لیے قدم قدم پر قائد کے ساتھ ہمراہ رہیں۔

یہ بھی پڑھیں : آج محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا یوم پیدائش منایا جارہا ہے

محترمہ فاطمہ جناح نے قیام پاکستان کے بعد مہاجرین کی آبادکاری جیسا اہم کام اپنی نگرانی میں انجام دینے کے ساتھ ساتھ ویمن ریلیف کمیٹی قائم کی اور پاکستان ویمن ایسوسی ایشن کی بنیاد رکھی۔

1965 کے انتخابات کے موقع پر فاطمہ جناح کو حزب اختلاف کی تمام جماعتوں نے اپنا مشترکہ امیدوار نامزد تو کیا لیکن وہ سرخرو نا ہو پائیں۔

محترمہ فاطمہ جناح 9 جولائی 1967 کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث خالق حقیقی سے جاملیں۔ مادرملت کراچی میں مزارقائد کے احاطے میں ہی مدفون ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top