مقبول خبریں
برہان وانی کی شہادت کو کئی سال گزر گئے، بھارتی فوج آج بھی خوفزدہ ہے : مشعال ملک
اسلام آباد : مشعال ملک کا کہنا ہے کہ برہان وانی کی شہادت کو کئی سال گزر گئے، لیکن بھارتی فوج آج بھی خوفزدہ ہے۔
کشمیری رہنماء یسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے برہان مظفر وانی کی برسی پر جاری ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ بُرہان وانی ان چند عظیم شہیدوں سے ایک ہیں جن کا انتخاب شہادت نے کیا۔ بُرہان وانی نے آٹھ لاکھ بھارتی فوج کو نہتے للکارا۔
یہ بھی پڑھیں : بھارت کیساتھ امن چاہتے ہیں مگر کشمیر سے آنکھ نہیں چراسکتے: وزیر خارجہ
انہوں نے کہا کہ بُرہان وانی کی شہادت کو کئی سال گزر گئے، لیکن بھارتی فوج آج بھی خوفزدہ ہے۔ بھارتی فوج نے وانی کی برسی پر کرفیو لگا دیا۔ بھارتی فوج کشمیریوں کو گھروں میں بند رکھا ہے۔ ایک کشمیری کی شہادت لاکھوں بھارتی فوجیوں پر بھاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جنت کی حفاظت شہید کر رہے ہیں۔ یہ کیسے ممکن ہے فتح نصیب نہ ہو۔ بھارت کی غلامی کو کشمیریوں نے نہ پہلے مانا نہ اب مانے گیں۔ ایک دن آئے گا جب کشمیریوں کو آزادی نصیب ہو گئی۔