جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کورونا: عالمی جریدے ‘اکانومسٹ’ نے ایک بار پھر اپوزیشن کے منہ پر کالک مل دی: فیاض الحسن

07 جولائی, 2021 16:41

لاہور: فیاض الحسن کا کہنا ہے کہ عالمی جریدے اکانومسٹ کی رپورٹ نے ایک دفعہ پھر اپوزیشن کے منہ پر کالک مل دی ہے، جب حکومت کرونا وبا سے لڑ رہی تھی، اپوزیشن اقتدار کی خاطر جلسیوں اور ریلیوں میں مصروف تھی۔

وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے ایک میں بیان میں کہا کہ عالمی جریدے اکانومسٹ کی رپورٹ نے ایک دفعہ پھر اپوزیشن کے منہ پر کالک مل دی ہے۔ عالمی جریدے اکانومسٹ کے مطابق پاکستان کورونا وباء سے پہلے کی صورتحال پر واپس جانے والے کامیاب ترین ممالک میں شامل ہے۔

فیاض الحسن کا کہنا تھا کہ اکانومسٹ کی رپورٹ کے مطابق پچاس ممالک کی لسٹ میں پاکستان تیسرے، چائنہ انیسویں، امریکہ بیسویں جبکہ بھارت اڑتالیس نمبر پر ہے۔ اس سے پہلے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور بل گیٹس بھی وزیراعظم عمران خان کی کورونا پالیسیوں کی تائید کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول اور سندھ حکومت آگے دوڑ پیچھے چوڑ فارمولے پر عمل پیرا ہیں: فیاض الحسن

ان کا کہنا تھا کہ بغض عمران خان اپوزیشن کی رگوں میں خون کی طرح دوڑ رہا ہے، جب حکومت کرونا وبا سے لڑ رہی تھی، اپوزیشن اقتدار کی خاطر جلسیوں اور ریلیوں میں مصروف تھی۔

یہ بھی پڑھیں: چاچو نے بیگم صفدر اعوان کو بال کی طرح نکال باہر کردیا : فیاض الحسن چوہان

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی دور اندیش پالیسیوں کی بدولت آج معاشی اشاریے حوصلہ افزا ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر عوام کا اعتماد اگلے الیکشن میں واضح نظر آئے گا۔ امید ہے اس رپورٹ کو پڑھنے کے لیے ن لیگ کو اردو ترجمے کی ضرورت نہیں پڑھے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top