جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

میاں صاحب کو مشورہ نہیں دونگا، آئندہ حکومت بلاول کی دیکھ رہا ہوں : آصف زرداری

07 جولائی, 2021 15:32

اسلام آباد : آصف زرداری کا کہنا ہے کہ میاں صاحب کو میں مشورہ نہیں دونگا نہ آنا چاہیں تو ان کی مرضی، آئندہ حکومت بلاول کی دیکھ رہا ہوں۔

سابق آصف علی زرداری نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کانفرنس میں امریکہ جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی تو اقتدار میں ہے ہی نہیں۔ میاں صاحب کو میں مشورہ نہیں دونگا، آنا چاہیں تو بسم اللہ نہ آنا چاہیں تو بھی ان کی مرضی۔ میاں نواز شریف کا ڈومیسائل بہتر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نیویارک فلیٹ انکوائری کیس : آصف زرداری نے نیب سے ایک ماہ کا وقت مانگ لیا

ان کا کہنا تھا کہ آئندہ حکومت بلاول کی دیکھ رہا ہوں۔ کشمیر میں ہمیشہ جو ہوتا ہے وہی ہو گا۔ ہماری پارٹی ہے ہماری بنیاد کشمیر ہے، ہم کشمیر کے لیے 50 سال سے لڑ رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ہم اس ملک میں رہتے ہیں سلیکٹرز کو آپ کے ذریعے کیوں پیغام دوں؟

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top