مقبول خبریں
ڈہرکی : مال بردار ٹرین کی دو بوگیاں گاڑی سے الگ ہوگئیں
ڈہرکی : ریلوے انتظامیہ کی نااہلی کے باعث مال بردار ٹرین کی دو بوگیاں گاڑی سے الگ ہوگئیں۔
ریلوے میں بد انتظامی کے باعث انسانی جانوں کے ضیاع کے باوجود معاملات سنبھال نہ پائے۔ لاہور سے کراچی جانے والی مال بردار ٹرین کی دو بوگیاں ڈہرکی میں داد لغاری پھاٹک کے قریب الگ ہوگئیں۔ بوگیاں الگ ہونے کے باعث ٹرین کو روک لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : سیاحت کو فروغ دینے کے لیے کوئٹہ سے بوستان خصوصی ٹرین کا آغاز
داد لغاری پھاٹک بند اپ ٹریک ٹرینوں کے لیے بند کردیا گیا۔ موقع پر موجود ریلوے گارڈ کا کہنا تھا کہ کچھ معلوم نہیں ہے کہ بوگیاں کیسے الگ ہوئی ہیں، انتظامیہ کو اطلاع کردی ہے۔