جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

وزیراعظم اور شہباز شریف میں تلخی کے باعث الیکشن کمیشن میں آئینی بحران کا خدشہ

03 جولائی, 2021 13:41

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف میں تلخی کے باعث الیکشن کمیشن میں آئینی بحران پیدا ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے ممبر پنجاب اور خیبر پختونخوا جولائی کے آخری ہفتے میں ریٹائرڈ ہوجائیں گے۔ الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی کے لئے حکومت اور اپوزیشن میں اب تک کوئی رابطہ نہ ہوسکا۔ آئینی طور پر پنتالیس روز میں ممبران مقرر کرنے کی پابند ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آزاد کشمیر الیکشن مہم؛ مریم نواز کے جلوسوں کا شیڈول طے کرلیا گیا

وزیراعظم عمران خان اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف میں ڈیڈ لاک کی صورت میں معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے سپرد کیا جائے گا۔ اس قبل چیف الیکشن کمشنر کا معاملہ بھی پارلیمانی کمیٹی میں گیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top