جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

آزاد کشمیر الیکشن مہم؛ مریم نواز کے جلوسوں کا شیڈول طے کرلیا گیا

01 جولائی, 2021 10:51

مظفرآباد: آزاد کشمیر الیکشن 2021 کے لئے مسلم لیگ ن نے مریم نواز کے جلوسوں کا شیڈول طے کرلیا ہے۔

مسلم لیگ ن نے مریم نواز کے آزاد کشمیر میں انتخابی مہم کے حوالے سے جلوسوں کا شیڈول طے کرلیا، مریم نواز 8 جولائی سے 19 جولائی تک آزاد کشمیر کا دورہ کریں گی اور الیکشن مہم کے سلسلے میں مختلف اضلاع میں جلسوں سے خطاب کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی ہی حکومت بنائے گی، پی ٹی آئی کا امکان نہیں: بلاول

شیڈول کے مطابق مریم نواز 8 جولائی کو مظفرآباد 9 اور 10 جولائی کو نیلم میں جلسوں سے خطاب کریں گی، 11 جولائی کو ہٹیاں، 13 جولائی کو کوٹلی، 14 جولائی کو ہجیرہ اور راولاکوٹ، 15 جولائی کو بلوچ اور پلندری میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گی۔

مریم نواز 17 جولائی کو بھمبر اور میرپور، 18 جولائی کو باغ، 19 جولائی کو حویلی میں جلسے کریں گی، مسلم لیگ ن آزاد کشمیر الیکشن کمیٹی نے انتظامات شروع کردیئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top