جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ہم اس کارروائی کو نہیں مانتے، ایوان کی کارروائی آئین کے مطابق چلائی جائے: اسعد محمود

30 جون, 2021 13:40

اسلام آباد: ہم اس کارروائی کو نہیں مانتے اسعد محمود نے ایوان کی کارروائی آئین کے مطابق چلائی جانے کا مطالبہ کردیا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں رکن قومی اسمبلی اسعد محمود کا اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت کہتی ہے بجٹ بہت اچھا ہے، اپوزیشن کہتی ہے بجٹ عوام دشمن ہے، قواعد کی خلاف ورزی کرکے بجٹ کو پاس کرایا گیا، ہم اسپیکر کو ڈکٹیٹ نہیں کر رہے ، اپنا حق مانگ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: قواعد و ضوابط کے مطابق جب بجٹ چیلنج ہو تو اس پر گنتی ضروری ہے: شاہد خاقان

اسعد محمود کا کہنا تھا کہ حکومتی بینچوں پر بیٹھے لوگ آپ کو ڈکٹیٹ کرسکتے ہیں، ہم اس کارروائی کو نہیں مانتے، مطالبہ کرتے ہیں کہ ایوان کی کارروائی آئین کے مطابق چلائی جائے، آج اور کل کی کارروائی جانبدارانہ ہے، 3 دن حکومت نے اپوزیشن کو بات نہیں کرنے دی۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ کے چیمبر میں طے ہوا کہ تمام بلوں پر کمیٹی بنائی جائے گی، بابر اعوان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کوئی بل واپس نہیں لیا جائے گا، ایوان میں اپوزیشن نے عوام کی نمائندگی کی۔ الیکشن دھاندلی پر بھی کمیٹی بنائی گئی، آئندہ اجلاس میں اس کمیٹی کے بارے میں آگاہ کیا جائے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top