مقبول خبریں
آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی ہی حکومت بنائے گی، پی ٹی آئی کا امکان نہیں: بلاول
اسلام آباد: بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ اگر ان کی طاقت حکومت ہے تو ہماری طاقت پاکستان پیپلزپارٹی ہے، آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی ہی حکومت بنائے گی، پی ٹی آئی کی کامیابی کا امکان نہیں ہے۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی ہی حکومت بنائے گی، پی ٹی آئی کی کامیابی کا امکان نہیں ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر پر ماضی کے وزرائے اعظم اور عمران خان کے طریقہ کار میں واضح فرق ہے، موجودہ حکومت کی کشمیر پالیسی اور رویہ پر انہوں نے ہمیشہ تنقید کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خود کو مشکلات سے نکالنا ہے تو پی پی کا ساتھ دینا ہوگا، بلاول کا آزاد کشمیر میں خطاب
انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی عوام کو پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدواروں پر مکمل یقین ہے، وہ ہمارے ساتھ ہی کھڑے رہیں گے کوئی خدشہ نہیں کہ آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی اپنی حکومت بناسکے۔
بلاول کا کہنا تھا کہ اگر ان کی طاقت حکومت ہے تو ہماری طاقت پاکستان پیپلزپارٹی ہے، حکومت بنانے کے لئے اپنی جماعت، اپنے لوگوں کی طاقت پر یقین رکھتے ہیں۔