جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

عمران خان کے بیان سے زیادتی کرنیوالے کو بہانہ مل جائے گا: بلاول بھٹو

22 جون, 2021 18:07

کراچی: بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ہمیں ہمیشہ زیادتی کا شکار ہونے والوں کا ساتھ دینا چاہیئے، عمران خان کے بیان سے زیادتی کرنے والے کو بہانہ مل جائے گا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ عمران خان کے بیان سے تاثر جائے گا کہ جس کے ساتھ زیادتی ہوئی قصور اس کا ہے، عمران خان کے بیان سے زیادتی کرنے والے کو بہانہ مل جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے خواتین کو غیر محفوظ بنا دیا، بیان پر معافی مانگیں : شیری رحمان کا مطالبہ

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہمارا مذہب اور کلچر مناسب لباس کا حکم دیتا ہے لیکن اس کا زیادتی سے کوئی تعلق نہیں، ہمیں ہمیشہ زیادتی کا شکار ہونے والوں کا ساتھ دینا چاہیئے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ایسے منصب پر بیٹھے ہیں جہاں انہیں سوچ سمجھ کر بات کرنی چاہیئے، عمران خان آج سے نہیں پہلے سے ہی بزدل تھے، عمران خان نے احسان اللہ احسان کو دہشت گرد نہیں کہا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ اگر اسامہ بن لادن دہشت گرد نہیں تو اور کون ہے، اسامہ بن لادن نے جتنا نقصان مسلمانوں کو پہنچایا اتنا کسی نے نہیں پہنچایا، پاکستان کو غلط انداز میں دنیا میں پیش کیا جاتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top